the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

جدہ اکنامک فورم کا آغاز ہو گیا ہے جس میں مقررین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں نجکاری اور شراکت داری کی بنیاد پر وسیع مواقع ہیں جس میں بیرونی سرمایہ کاروں کا مستقبل روشن ہے۔

فورم اجلاس میں پاکستان کے وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری و نج کاری کمیشن محمد زبیر،قونصل جنرل پاکستان شہریار اکبراور کمرشل قونصل وہاب سومرو بھی شریک ہیں ۔

سعودی شہر جدہ میںنویں اکنامک فورم کا افتتاح گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل نے کیا ۔ اس موقع پر خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب بیرونی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا اور سعودی عرب میں نجکاری کی بنیاد پر پرایویٹ شراکت داری کو ترجیح دے گا۔

اجلاس سے ملائیشیاء کے وزیر اعظم محمد نجیب عبد الرزاق،وزیر معاشی



امور و صنعت عادل فقیہہ درجنوں بیرونی و اندرونی سرمایہ کاری کی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو کو بھی دعوت دی گئی ہے کہ وہ اپنی تجا ویز پیش کریں اور پینلڈسکشن میں حصہ لیں ۔

فورم میں شریک پاکستانی وزیر مملکت محمد زبیر نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ عالمی منڈی تیل کی قیمت کم ہونے کے بعد سے نئی منڈی کی تلاش میں سعودی عرب پبلک سیکٹرز اوپن کر رہا ہے جن میں ہیلتھ،ایجوکیشن اور ٹرانسپورٹیشن،ٹیلی کوم اور مختلف سیکٹرز میں نجی سطح پر سرمایہ کاری اور شراکت داردی کے بڑے مواقع ہیں جن سے پاکستان علیحدہ نہیں رہ سکتا کیونکہ سعودی عرب سے سب سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھیجا جاتا ہے جس میں اس اقدام سے مزید اضافہ ہوگا اور خطے میں تجارت کو فروغ اور تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.